؞   کھیتاسراۓ میں ہندو مسلم یکتا مارچ نکالا گیا
۲۴ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
کھیتاسراۓ (حوصلہ نیوز/ اسعد عرفان) : محرم اور درگا پوجا تہوار کو دیکھتے ہوۓ کھیتاسراۓ بازار میں ایک ہندو مسلم یکتا مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہاتھوں میں ترنگا لے کر دونوں فرقوں کے لوگوں نے ساتھ میں مارچ کیا۔
شکیل آتش کی قیادت میں نکالے جانے والے اس مارچ کا اہتمام ہندو مسلم یکتا منچ کے بینر تلے ہوا تھا جس میں شریک ہونے والوں نے گولہ بازار سے مارچ نکال کر پورے قصبہ میں گئے اور پھر وہیں آکر اس مارچ کا اختتام بھی ہوا۔
اس مارچ کا اہتمام اس لئے بھی کیا گیا تاکہ محرم اور درگا پوجا میں دونوں مذاہب کو لوگوں میں کوئی تصادم نہ ہو کیوںکہ اس سے پہلے اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔ اس موقع پرکھیتاسراۓ تھانیدار مع فورس کے موجود تھے۔

3 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.